ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسر کاخاتون پر بدترین تشدد،ویڈیو وائرل ہوگئی

پولیس افسر کاخاتون پر بدترین تشدد،ویڈیو وائرل ہوگئی
کیپشن: Policeman torture a woman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)قصورمیں پولیس افسر نےگھرمیں گھس کر خاتون پر تشددکیا، سب انسپکٹر جمیل خان نےخاتون کوبالوں سےپکڑکرگھسیٹا،خاتون پرالٹامقدمہ بھی درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق قصورمیں تھانہ کھڈیاں پولیس نے ظلم سفاکیت کی انتہا کردی،جمیل خان سب انسپکٹر نے خدیجہ بی بی کو سر کے بالوں سے پکڑ کر کمرے سے نکالا، سب انسپکٹر نے خاتون کو ٹھڈے مارکر باہر گھیسٹتا رہا،24 نیوز نے خاتون پر سب انسپکٹر کے تشدد کی ویڈیو حاصل کر لی،ویڈیو میں بغیر لیڈی کانسٹیبل جمیل خان سب انسپکٹر کو خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کمرے سے کھینچ کر نکالتا نظر آ رہا ہے،ویڈیو میں سب انسپکٹر خاتون پر تشدد کرتا واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

سب انسپکٹر نے الٹا خاتون پر مقدمہ بھی کروا دیا.معاملہ خاتون کا سابقہ شوہر کے ساتھ گھر اور مددسے کے تنازعہ پر تھا.ڈی پی او نے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سب انسپکٹر جمیل کو معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کا یہ کوئی پہلاواقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ایسے دل سوز واقعات رونماں ہوچکے ہیں،خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے کا نام نہیں لے رہے،خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، ہوس، زیادتی کا شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھریلو مسائل کا بھی اس معاملہ میں بڑا عمل دخل ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں پر ظلم  وزیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعہ رونماں ہورہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer