گھر میں وقت کیسے گزاریں؟ قرنطینہ کیسا ہونا چاہئے؟

گھر میں وقت کیسے گزاریں؟ قرنطینہ کیسا ہونا چاہئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس کے پھیلائو سے دنیا پریشان ہے،اس قاتل وائرس سے اب تک 10لاکھ کے لگ بھگ افراد شکار ہوچکے ہیں،یہ وائرس پچاس ہزار سے زائد زند گیاں نگل چکا ہے،دنیا بھر میں اس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر  کی گئیں ہیں،سب سے بہتر تدبیر لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کے باعث دنیا کی آبادی گھروں تک محدود ہے۔لوگ سماجی زندگی سے دوری اختیار کرکے گھروں میں محصور ہیں،بہت سے لوگ سماجی دوری کی تیاری کے سلسلے میں خوراک اور دیگر سپلائی کو ذخیرہ کر رہے ہیں۔دنیا کو ابھی مزید وقت دوری میں گزارنا پڑ سکتا ہے، لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر آپ کووڈ19- میں مبتلا ہو گئے ہیں اور آپ نے خود کو قرنطینہ کرنا ہے تو آپ کو کن چیزوں کی ضرورت ہو گی؟

ایکشن پلان بنائیں: ڈاکٹر لیزاڈ کہتی ہیں   گھر پر ایک خاص مدت کے قرنطینہ کی تیاری کا مطلب گھریلو پلان آف ایکشن کے ساتھ الگ رہنے کے دورانیے کے لیے اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنا ہے۔ان کے مطابق   جب آپ خوراک کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو ایسی خوراک جمع کریں جو زیادہ وقت تک خراب نہ ہو اور اس میں غذائیت بھی ہو، مثال کے طور پر چاول، پاستا، دالیں، خشک میوے، ڈبہ بند کھانے کی اشیا اور جمی ہوئی سبزیاں۔

صاف پانی: اگر آپ کووڈ19- کی لپیٹ میں آ جائیں تو سپلائی کی فہرست میں پانی کو اولیت حاصل ہے۔ایمورے یونیورسٹی  کے  پروفیسر ڈاکٹر رائے بیناروچ کے مطابق   دیگر کئی وبائی امراض کی طرح کووڈ-19بھی وبائی ہے، اس کا علاج یہی ہے کہ جب جسم بحالی کی کوشش میں مصروف ہو، اسے سکون ملے اور اس کا خیال رکھا جائے۔ولیمز کا کہنا ہے کہ کووڈ1-9 کی علامات میں بخار، کھانسی، اسہال اور قے شامل ہیں۔ ان سے جسم میں پانی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے اور اگر وہ پوری نہ ہو تو جسم میں مائع کم ہو جاتا ہے۔ اگر بحالی کے عمل میں صحت مندانہ غذائیں نہ کھائی جائیں اور مائع نہ پیا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ جسم میں پانی کی صحت مندانہ مقدار سے ناک کی بلغمی جھلی ٹھیک اور مستحکم رہے گی۔

درد کی دوا: سب سے مفید وہ دوا ہو گی جس سے سر اور جسم کے درد اور بخار کو کم کیا جا سکے۔

ٹشو: وائرس سے آلودہ قطرے یا چھینٹے جو کھانستے، چھینکتے یا تھوکتے ہوئے نکلتے ہیں کووڈ-19 کے ایک سے دوسرے فرد میں انتقال کی بنیادی وجہ ہیں۔ اس لیے آپ کے پاس ٹشو پیپر ہونے چاہئیں تاکہ آپ انہیں ضرورت کے وقت استعمال کر سکیں۔

کھانسی کی دوا: زیادہ تر افراد کو شدید کھانسی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو دمہ ہے یا نظام تنفس کی کوئی دوسری بیماری ہے، تو اس کی ادویات کا ہونا بہت اہم ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کیجیے۔ کھانسی کی عام ادویات اکثر مؤثر نہیں رہتیں۔ گلے کے لیے شہد مفید ہے۔ اگر آپ کو دمہ ہے یا نظام تنفس کا کوئی مرض ہے تو اضافی انہیلر اور ادویات آپ کے پاس ہونی چاہئیں۔ دیگر دیرینہ امراض کے لیے بھی یہی بات درست ہے۔ ذیابیطس، دل کے امراض اور نظام مدافعت کی خرابی سے کووڈ19-کے بگڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے لہٰذا ان مسائل کی صورت میں ان کی دوائیں آپ کے پاس ہونی چاہئیں۔ ان ادویات کی، جن کا ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے، چار ہفتوں کا ذخیرہ ہونا چاہیے۔

زنک: انڈیانا یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر مورٹن ٹاول کے مطابق کورونا وائرس کی علامات کو کم کرنے میں سب سے مقبول مشورہ زنک کا استعمال بن چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس وبا میں زنک کی مقدار کچھ زیادہ لینے سے فائدہ ہونے کے براہ راست شواہد نہیں ملے لیکن اس میں ردِ وائرس خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ایک لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق اس سے خلیوں میں کورونا وائرس کی نقول بننے کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

وٹامن سی: اس سے قوت مدافعت کے خلیوں کی سرگرمی اچھی ہوتی ہے، بالخصوص اس وقت جب وبا میں انہیں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ادرک اور ہلدی سوزش کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور بہت اچھی اینٹی آکسیڈنٹ ہیں۔ ہلدی میں وہ تمام اہم کیمیکلز ہیں جو زکام سے لڑتے ہیں اور معدے سے متعلق مسائل میں راحت دیتے ہیں۔

تھرمامیٹر: اگر آپ کو کووڈ19- کا خدشہ ہے اور آپ کو ہلکی پھلکی علامات ہیں، تو آپ کے پاس دن میں دو بار درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے تھرمامیٹر ہونا چاہیے۔ نیویارک ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کا مشورہ ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد کم از کم سات دن تک گھر پر الگ رہنا چاہیے اور اس وقت تک جب تک علامات ختم ہوئے اور بخار اترے 72 گھنٹے نہ گزر جائیں۔ اگر علامات شدید ہونے لگیں تو متعلقہ ادارے اور شعبہ طب سے رابطہ کریں۔

صفائی کی اشیا: ان میں دستانے، صابن، ہینڈ سینی ٹائزر، سرفس کلینر، موپس اور سپونج شامل ہیں۔ ان کا مقصد گھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنا ہے۔اضافی شیٹس، تولیے اور کپڑے: بیماری کے وقت آپ جس مقام کو چھوتے ہیں، اس پر بھی جراثیم آ جاتے ہیں۔ سخت سطح کو ڈس انفیکٹ کیا جا سکتا ہے لیکن کپڑوں، شیٹس اور تولیوں کے لیے آپ کو انہیں الگ اور طریقے سے رکھنا ہو گا اور گرم پانی سے دھونا ہو گا۔

الگ ہونے کی جگہ: اگر آپ بیمار ہیں تو آپ کو ایک الگ کمرے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے لوگوں سے ہر ممکن حد تک دور رہیں۔ ایسا کمرہ زیادہ بہتر ہے جس کے ساتھ باتھ روم بھی ہو۔فرسٹ ایڈ کی کٹ: چھوٹے زخموں کے لیے ضروری چیزیں آپ کے پاس ہونی چاہئیں۔یمز، فلمیں، کتابیں اور تفریح: ڈاکٹر جونز کا کہنا ہے کہ سیلف آئسولیشن یا الگ رہنے کے دوران اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنا اہم ہے۔ اس لیے مذکورہ اشیا آپ کے پاس ہونی چاہئیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer