پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1196 ہوگئی

پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1196 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک  پاکستان میں 42 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے.

ترجمان پرائمری ہیلتھ کئیر کے مطابق 537عام شہری،312زائرین سینٹرز،347رائیونڈ سے منسلک افراد میں تصدیق ہوچکی ہے, اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا,33اضلاع میں تبلیغی ارکان کےلیے کورنٹین سنٹرز بنائے گئے ہیں,لاہور میں کرونا وائرس کے 220 کنفرم مریض ہیں,26اضلاع سے کورونا کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں  وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکاکہناتھا کہ پنجاب میں  کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1133 ہوچکی ہے,ٹویٹرپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبےمیں تبلیغی جماعت کے 10،623 مبلغین کو قرنطینہ کیاگیا, تبلیغی جماعت کے296افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں,جن کی مناسب دیکھ بھال جاری ہے,جبکہ 312کیسز مختلف سنٹرز میں موجودایران سےآئےزائرین کےہیں,وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق لاہور میں کرونامتاثرین کی تعداد220ہے.

 پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2880 ہوگئی ہے,ہفتے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔ 

پنجاب میں آج اب تک مزید 76 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1163 ہو گئی ہے,سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں, لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے,جب کہ وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

حکومت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے صوبے میں تین قیدی بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ وائرس صوبے کے 26 اضلاع میں پھیل چکا ہے,طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer