علی ساہی: ترقی کے منتظر پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے.
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے اجلاس 7 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں 600 سے زائد سب انسپکٹرز کے نام ترقی کیلئے زیر غور آئیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متعلقہ سب انسپکٹرز کے ریکارڈ میں خامیوں کے باعث اضلاع اور ریجنز سے دوبارہ کوائف طلب کیے گئے تھے۔ ریکارڈ اور کوائف کی تکمیل کے بعد ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ اجلاس میں انسپکٹر کے عہدے کی 250 خالی سیٹوں پر سب انسپکٹرز کی ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔