سٹی 42 : نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ تقریباً ساڑھے 5 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد میں 34 مختلف ممالک کے سیکڑوں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
حکام کے مطابق مختلف ہائیڈرو پاور منصوبوں کی 6 سرنگوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ نو روز بعد ایک سرنگ سے 2 مزدوروں کو بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔