ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، عدالت عالیہ میں 7 ستمبر سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگا۔ پرنسپل سیٹ لاہور میں پیر سے 11 ڈویژن بنچز اور 28 سنگل بنچز مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق تمام ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ مختلف ڈویژن بنچز کو مقدمات کی نوعیت کے اعتبار سے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر ایک پیر اور منگل کو چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عہبر گل خان پر مشتمل ہوگا، جو اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بدھ اور جمعرات کو اسی ڈویژن بنچ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ساتھ جسٹس محمد امجد پرویز اہم کیسز کی سماعت کریں گےموسم گرما کی تعطیلات کے بعد 7 ستمبر سے لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی سرگرمیاں مکمل طور پر معمول پر آجائیں گی اور پرنسپل سیٹ پر بڑی تعداد میں ڈویژن اور سنگل بنچز روزانہ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer