ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ ، خصوصی بینچز تشکیل

ٹیکس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ ، خصوصی بینچز تشکیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا ٹیکس سے متعلق زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ، پرنسپل سیٹ پر دو سپیشل ڈویژن بنچ  دے دئیے گئے .

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے صوبے میں زیر التواء ٹیکس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی سماعت کے لیے خصوصی بینچز تشکیل دے دیے۔ جو آٹھ ستمبر سے کام کریں گے ،اس اقدام کا مقصد ٹیکس سے متعلقہ مقدمات کے فوری اور مؤثر فیصلے کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام اور کاروباری برادری کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ٹیکس معاملات کی سماعت کے لیے دو خصوصی بینچز بنائے گئے ہیں۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قائم کیا گیا ہے، جس کے رکن جسٹس جاوید اقبال وینس ہوں گے۔ یہ بینچ پیر سے جمعہ تک روزانہ کی بنیاد پر پورا دن ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا۔ عدالت کے ذرائع کے مطابق، اس بینچ کو زیادہ تر وہ کیسز دیے جائیں گے جو عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں۔

دوسرا بینچ جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، جس کے رکن جسٹس خالد اسحاق ہوں گے۔ یہ بینچ پیر سے جمعہ تک صبح 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ٹیکس ریفرنسز کی سماعت کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریفرنسز کے فیصلے میں تیزی لانا اور کاروباری طبقے کو قانونی وضاحت اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ٹیکس سے متعلق ہزاروں کیسز زیر التواء ہیں، جن میں کاروباری افراد اور مختلف سرکاری ادارے فریق ہیں۔ ان مقدمات کے جلد فیصلے سے نہ صرف عدالتی بوجھ کم ہوگا بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول میں بھی بہتری آئے گی۔

Ansa Awais

Content Writer