ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹا نے آخرکار آئی پیڈ کیلئے انسٹا گرام ایپ متعارف کرا دی

میٹا نے آخرکار آئی پیڈ کیلئے انسٹا گرام ایپ متعارف کرا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میٹا نے آخرکار آئی پیڈ ٹیبلیٹس کے لیے انسٹا گرام ایپ متعارف کرا دی ہے۔

اگر آپ کے پاس ایپل کے تیار کردہ ٹیبلیٹ کا کوئی ماڈل موجود ہے تو اب اس پر انسٹا گرام کا استعمال ممکن ہے۔

میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا گیا۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ لوگوں کی جانب سے کافی عرصے سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا، مگر ہمیں بڑی اسکرین پر انسٹا گرام کے استعمال کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے وقت لگا۔

ایپل کے آئی فونز کے لیے انسٹا گرام ایپ اکتوبر 2010 سے دستیاب ہے اور اس کے بعد سے ہی آئی پیڈ ایپ کا مطالبہ یا جا رہا تھا۔حیران کن طور پر اینڈرائیڈ، ویب اور ونڈوز موبائل کے لیے برسوں پہلے انسٹا گرام ایپ متعارف کرا دی گئی مگر آئی پیڈ کے لیے اس پر کام نہیں کیا گیا۔

آئی پیڈ کے لیے انسٹا گرام ایپ میں لگ بھگ تمام فیچرز موجود ہوں گے جبکہ آپ انسٹا گرام ان باکس تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

البتہ اس میں فالوونگ کے نام سے ایک نیا ٹیب موجود ہے۔

اس میں 3 ٹیبز موجود ہوں گے، ایک آل، فرینڈز اور لیٹیسٹ۔

ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ دیگر ڈیوائسز کے لیے انسٹا گرام ایپ میں اس نئے ٹیب کا اضافہ کیا جاتا ہے یا نہیں۔

میٹا کے مطابق آئی پیڈ صارفین ایپل ایپ اسٹور سے انسٹا گرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، البتہ اس کے لیے ضروری ہوگا کہ ٹیبلیٹ آئی پیڈ او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے ورژن پر کام کر رہا ہو۔

Ansa Awais

Content Writer