ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھیل ڈیم: کرتب دکھانے والا شخص پانی میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

ڈھیل ڈیم: کرتب دکھانے والا شخص پانی میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم کے قریب ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم کے قریب کچھ افراد کھڑے ہیں اور ساتھ ہی تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔ اسی دوران ایک شخص بہتے پانی کے قریب جاتا ہے اور اچانک توازن کھو بیٹھتا ہے جس کے بعد وہ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ شخص کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پانی میں بہنے والے شخص نے شراب پی رکھی تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا۔