ثمرہ فاطمہ :پنجاب حکومت کی جانب سے جنگلات کی کٹائی اور نیلامی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگلات حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ادارہ جاتی کمزوریاں اور عوامی آگاہی کی کمی جنگلات کی تیزی سے کٹائی کا باعث بن رہی ہیں,اس حوالے سے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی اور آنے والی نسلوں کو بھی بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔