ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب: ٹیکسی سروس کے لیے نئے قوانین نافذ

سعودی عرب: ٹیکسی سروس کے لیے نئے قوانین نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے شہریوں اور مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر ملک بھر کے شہروں اور ہوائی اڈوں پر ٹیکسی سروس کے لیے نئے ضابطے متعارف کرا دیے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اتھارٹی نے ٹیکسیوں کے اندر اشتہاری اسکرین لگانے کے حوالے سے عوامی سروے کے بعد مشروط منظوری جاری کی ہے جس کے مطابق اشتہاری اسکرین ایسی جگہ لگائی جائے جس سے ڈرائیور کی توجہ متاثر نہ ہو۔ نئے ضوابط کے مطابق جنرل اور ایئرپورٹ ٹیکسیوں کو 'آپریشنل پرمٹ' حاصل کرنا ہوگا جس کے بغیر ٹیکسی سروس فراہم نہیں کی جاسکتی۔ اجازت نامہ موثر ہونا چاہیے۔

آپریشنل پرمٹ کے اجراء کے قواعد کے مطابق، ٹیکسی کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑی نئی ہونی چاہیے اور اس سے پہلے مملکت میں رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے۔ گاڑی کو 5 سال سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ گاڑی کو ٹیکسی کے طور پر ٹریفک پولیس میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ ڈرائیوروں کے پاس عوامی ڈرائیونگ لائسنس اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور کا پرمٹ جاری کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کا ورک کارڈ کسی پیشہ ور ڈرائیور کا ہو اور وہ طے شدہ اصولوں پر پورا اترتا ہو۔

عام ٹیکسی ڈرائیور جس کا پرمٹ شہر کے اندر سے ہو۔ اسے مسافروں کو دوسرے شہر لے جانے کا حق ہوگا، لیکن وہ واپسی پر سواریاں نہیں لا سکتا۔

  ٹیکسی کے اندر سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، اپنا اور گاڑی کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مقررہ یونیفارم پر عمل کریں۔ مسافروں کی رازداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔