ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے روٹ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے روٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب :ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کے مجوزہ روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے سی بی ڈی گلبرگ سے بند روڈ تک کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا جن میں مین بلیوارڈ گلبرگ، جیل روڈ، شمع اسٹاپ، سمن آباد، گلشن راوی اور بند روڈ شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے گلبرگ کو براہِ راست موٹروے ٹول پلازہ سے منسلک کرے گا,منصوبے کی کل لمبائی 11.5 کلومیٹر ہوگی اور اس کے بعد شہر کے مرکز سے موٹروے ٹول پلازہ تک کا سفر صرف 10 سے 15 منٹ میں طے کیا جا سکے گا, اس منصوبے سے لاکھوں گاڑیوں کو سہولت میسر آئے گی جبکہ وقت اور ایندھن کی نمایاں بچت ہوگی۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید سمیت ایل ڈی اے اور نیسپاک کی ٹیم نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں اور لینڈ ایکوزیشن کے معاملات پر بریفنگ دی, طاہر فاروق نے روٹ میں موجود کینٹ ڈرین کے اطراف کی آبادی اور ممکنہ چیلنجز کا بھی جائزہ لیا.

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ لاہور کے شہریوں کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔