علی ساہی:12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کی آمد کے موقع پر پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 507 کومبنگ آپریشنز کئے گئے ،17ہزار 209 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 57 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے،27سرچ آپریشنز میں 3140 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،2 مشتبہ افراد زیرحراست لے لیا گیا۔
سنگین جرائم میں ملوث 148 اشتہاری، 48 عدالتی مفرور، 22 عادی مجرمان بھی گرفتار کئے گئے،جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 4 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 12 زخمی، 13 گرفتار کر لئے گئے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک دشمن وجرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔