عا بد چودھری :اقبال ٹاون ، لڑکی کیساتھ گن پوائنٹ پرمبینہ جنسی درندگی,ملزم نے لڑکی سے نازیبا ویڈیواور تصاویربنا کے 62 لاکھ روپے ہتھیا لیے.
پولیس کے مطا بق جہانزیب بلاک کی رہائشی لڑکی کی چار ماہ قبل شفاعت یاسین سے فون پر دوستی ہوئی،شفاعت یاسین نامی شخص نے بتایاکہ اسکے والدین فوت ہوچکے ہیں.ملزم نے لڑکی سے 62لاکھ ہتھیا لیے،خالہ سے ملوانے اور پیسے واپس دینے کا جھانسہ دیا،گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی ، ویڈیو اور تصاویریں بنا لیں۔ذرائع کے مطا بق پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ،ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔