ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ آر سی پی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات سے متعلق بڑا مطالبہ

ایچ آر سی پی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات سے متعلق بڑا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) نے الیکشن کمیشن سے ملک میں انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایچ آر سی پی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی غیریقینی صورتحال ختم ہونی چاہیے، حلقہ بندیوں کو انتخابات کو مزید مؤخر کرنے کے لیے بطورِ  بہانہ استعمال نہ کیا جائے۔ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا  کہ انتہائی دائیں بازوکی سیاسی جماعتوں کے لیے مصنوعی سیاسی جگہ بنانےکے لیے فرقہ ورانہ دھڑے بندیوں کو ہوا دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نگران حکومت عوامی احتجاج بھی دیکھے، مسائل کا نوٹس لے جن کی وجہ سے لوگ متحرک ہو رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer