ایشیاء کپ،پاکستان کاٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ  

ایشیا کپ،پاکستان،بھارت،ٹاس،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور کے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں ۔ پاکستان نے ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بھارت کوبیٹنگ کو دعوت دی ۔اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ہم پر کوئی پریشر نہیں ہم میچ کو انجوائے کریں گے ۔

 دونوں حریف ٹیمیں گزشتہ اتوار کو بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ایک چھوٹا ہدف دیا تھا تاہم فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں میچ دلچسپ بنادیا تھا۔ نسیم شاہ نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پریشان کیے رکھا اور سلپ پوزیشن پر انہیں ایک کیچ کا موقع بھی ملا تاہم فخر زمان گیند کو اپنی گرفت میں لینے میں ناکام رہے۔ بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں شکست دی تھی۔اب کرکٹ شائقین کو ایک مرتبہ پھر روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔