انسان کو چاند پر بھیجنے والا ناسا کا خلائی مشن ایک بار پھر ناکام ہوگیا

NASA Rocket
کیپشن: NASA Rocket
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسان کو چاند پر بھیجنے والا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون ایک بار پھر ناکام ہوگیا ہے، راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کردیا گیا۔

مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا جانا تھا، مشن کو چاند پر بھیجنے کی پہلی کوشش میں بھی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا، مشن بھیجنے کی نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون دوسری کوشش میں بھی ناکام ہوگیا، راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کردیا گیا۔

مشن بھیجنے کی نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے، مشن کو چاند پر بھیجنے کی پہلی کوشش میں بھی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔