میڈیکل کالج, یونیورسٹیاں بند؛ نوٹیفکیشن جاری

میڈیکل کالج, یونیورسٹیاں بند؛ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حکومت پنجاب کامیڈیکل کالجزاوریونیورسٹیزبندکرنےکافیصلہ،میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز4سے15ستمبرتک بندرہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب حکومت نے میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیزبندکرنےکافیصلہ کیا،میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز4سے15ستمبرتک بندرہیں گے،طبی تعلیمی اداروں میں سٹاف اورڈاکٹرزڈیوٹی پرموجودرہیں گے،طبی تعلیمی اداروں میں کوئی کھیل یا تقریب نہیں ہوگی۔

وی سیزاورپرنسپل ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف،طلباکی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ  کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں ہیں،کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی،چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی بندش کا بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاہے، جس کے تحت کورونا کی شدت کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے، سرکاری و نجی سکولوں کو بھی کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer