اکمل سومرو : ،پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے ایجوکیشن میل اور فی میںل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن میل اور فی میںل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیا ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا جبکہ امتحان کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔