اسراء بلجیک کی نئی ویڈیو وائرل

اسراء بلجیک کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں   حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو نے مداحوں کو سحر مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں،پاکستان میں جو مقبولیت ان کو ملی کسی اور ملک میں شاید نہیں ملی کیونکہ  وہ اس وقت پاکستانی کیو موبائل، جاز فور جی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور پاکستانی کمرشل میں بھی نظر آرہی ہیں۔

تُر کش اداکارہ  اسراء بلجیک کی گٹار بجاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی۔اداکارہ نےاپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ گٹار بجا رہی ہیں اور ساتھ میں تُرک زبان میں گانا گنگنا رہی ہیں۔ویڈیو سامنے آنے ان کے چاہنے والوں نے خوب اس کو سراہا،ان کے فینزز کی جانب سےکمٹنس کا یہ سلسلہ جاری ہے،مداح ویڈیو سے لطف اندوز ہورہے اور خوب پسند کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

It’s me ???? again. ???????????? (We’re just getting started.) @jazzdigital / Daha yeni başlıyoruz!

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

قبل ازیں گزشتہ دنوں ایک سوشل میڈیاصارفین اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم حلیمہ باجی کو ایسے لباس نہ پہنو۔ اچھا نہیں."

ترک اداکارہ نے سوشل میڈیا صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھ کہ"میں آپ کو تھوڑا سا مشورہ دوں۔ میرے پیچھے نہ آئیں شکریہ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر کچھ صارفین اس بات پر تنقید کررہے ہیں تو کچھ اس کو اچھا تصور کررہے ہیں، قبل ازیں ترک اداکارہ نے ایک بولڈ تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی تھیں بعدازاں ناقدین کے تبصروں سے بچنے کے لئے کمنٹس سیشن کو بند کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer