ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل مالکان ہو جائیں ہو شیار،حکومت نے سخت قوانین متعارف کروا دیے

موٹر سائیکل مالکان ہو جائیں ہو شیار،حکومت نے سخت قوانین متعارف کروا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :ایڈوانس بائیومیٹرک موٹر سائیکل ٹرانسفر کے بعد اگر مالک نے اپنی ملکیت اپنے نام نہیں کرائی تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا, حکومت نے اس سلسلے میں سخت قوانین متعارف کروا دیے ہیں.
 جاری  کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ٹرانسفر پر10گنا جرمانے کم کئے گئے،گاڑیوں کے جرمانے برقرار رکھے گئے،ایک ماہ میں پراسس مکمل نہ کرنیوالے موٹر سائیکل مالکان کو 10 کی بجائے1 ہزار جرمانہ ہوگا،2ماہ کے بعد 20 ہزار کے بجائے2ہزار جرمانہ کیا جائے گا،3ماہ کے دوران پراسس مکمل نہ کروانے والوں کو 30کی بجائے3 ہزار جرمانہ ہوگا۔

ایکسائزحکام  کے مطابق گاڑیوں کی ٹرانسفر مکمل نہ کروانے والوں کے30 ہزار تک جرمانے برقرار رکھے گئے،سیکرٹری ایکسائز کی جانب جرمانے کم کرنے کا ترمیمی سمری بھجوائی تھی۔
گورنر پنجاب نے موٹر وہیکل آرڈینینس میں جرمانوں کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔