ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے داماد کی بازیابی کیس کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر کر دی گئی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس چوہدری سلطان محمود کریں گے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا اور ڈائریکٹر این سی سی آئی اے حشمت کمال پیش ہوں گے۔
جسٹس چودھری سلطان محمود ایڈووکیٹ کیس کی سماعت کریں گے ،درخواست ایڈووکیٹ میاں طارق احمد نے دائر کی تھی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے داماد امجد رشید کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے اور ابھی تک بازیاب نہیں کرایا گیا۔عدالت نے اس معاملے پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے سخت جواب طلب کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا اور ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی حشمت کمال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے مزید ہدایت دی ہے کہ مغوی کی بازیابی کیلئے منگل تک کی مہلت دی گئی ہے اور آئندہ سماعت پر واضح پیش رفت سامنے لائی جائے۔