ملک اشرف : آوارہ کتوں کے حملوں میں اضافے اور ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست وائی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل کی وساطت سے جمع کرائی گئی، جس میں صوبہ پنجاب بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت متعدد سرکاری اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں شہری خصوصاً بچے شدید زخمی ہو رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت کی نااہلی اور ریبیز ویکسین کی عدم فراہمی شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ حکومت کو آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے "اے بی سی پالیسی 2021" پر مؤثر عمل درآمد کا پابند اور ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App