ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

PTI long march, Govt big decision
کیپشن: PTI long march
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا، لانگ مارچ کے دوران ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج تعینات کرے گی، پاک فوج، اسلام آباد میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات ہوگی، لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ روکنے کے لئے 30 ہزار کی نفری اسلام آباد میں تعینات کی جائے گی ، لانگ مارچ کے شرکاء کو سہولت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھا گیا، سکیورٹی ایجنسیز نے وزیر داخلہ کو ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی، لانگ مارچ شرکاء کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجر اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کے زیر صدارت اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ  لانگ مارچ کی صورت میں آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی، شہریوں کی نقل و حمل کی آزادی، ہسپتالوں اور سکولوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer