ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی،روپیہ مزیدتگڑا

Doller Stock exchange, interbank, IMF
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کا اپنی قدر کھونے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسحاق ڈار کاوزیرخزانہ کاعہدہ سنبھالتے ہی ڈالر کی اونچی اڑان  کوبریک لگ گئی جس سے پاکستانی روپیہ مزیدمستحکم ہوا ہے۔روپے کی قدر میں اضافے ملکی معاشی حالات میں بہتری نظر آرہی ہے۔

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 29 پیسےتک سستا ہوگیا۔ ڈالرانٹربینک میں225 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار443 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔