فیڈرل بورڈ؛ میٹرک کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

Matric Student results
کیپشن: Matric Results
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لڑکیاں ایک بار بھر بازی لے گئیں۔ کامیابی کا مجموعی تناسب ننانوے اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں محمد صارم، رابعہ سرفراز اور زاویہ احمد نے 1098 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کائنات سلمان، زینب علی اور عصمہ اسما عیل نے 1096 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عشبہ فاطمہ ے 1095 نمبرز کیساتھ تیسرے نمبرز پر رہیں۔

نمایاں پوزیشن لینے والے طالبات کا کہنا ہے کہ خوش ہیں کہ خوب محنت کی تو اللہ تعالی نے اس کا صلہ بھی دیا۔ آرٹس گروپ میں بھی لڑکیاں بازی لے گئیں۔

گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر لے کر پہلی، حافظہ تنزیلہ سحر نے 1090 نمبر لیکر دوسری جب صالحہ نواز نے 1089 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔