پاسنگ مارکس33 نمبرز نہ دینے پر طلبہ سڑکوں پر نکل آئے

Technical Students Protest at Lahore
کیپشن: Students Protest
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ٹیکنیکل کالج دبئی چوک کے طلبا کا پاسنگ نمبرز نہ دینے پر کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، بڑی تعددا میں طلبہ شریک ہوئے۔
 تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن دبئی چوک میں واقع ٹیکنیکل کالج کے طلبہ نے کالج کے باہر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کی، کالج انتظامیہ کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی اور انتظامیہ مخالف نعرے بازی کی۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سےپاسنگ مارکس میں 33 نمبرز نہیں دیے گئے جس کی وجہ سے بہت زیادہ طلبہ کو فیل کر کے تعلیمی سال کا ضائع کیا جا رہا ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا فیل ہونے والے طلبہ کو 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer