ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی غیرقانونی خرید و فروخت، ڈیلرز نے اہم مطالبہ کردیا

گاڑیوں کی غیرقانونی خرید و فروخت، ڈیلرز نے اہم مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) شہر میں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری، شہر کی بڑی مارکیٹ سمن آباد، مین بلیوارڈ میں غیر قانونی طور گاڑیوں کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

مین بلیوارڈ کی آف روڈز پر شہری سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرکے خریدوفروخت میں مصروف ہیں۔ کار ڈیلرز ایسویسی ایشن کا غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی خرید و فروخت بند کرانے کا مطالبہ کردیا۔ کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی خرید و فروخت سے زیادہ تر فراڈ کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

 سڑکوں پر گاڑیوں کی خرید و فروخت سے جعلی کاغذات اور جعلی کرنسی کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ کار ڈیلرز کا مطالبہ ہے ٹریفک پولیس اور متعلقہ پولیس موثر آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی خریدوفروخت بند کرائی جائے تاکہ سادھا لوح شہریوں کو فراڈ سے بچایا جاسکے۔