ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان  نے موسم سرما میں  کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

عمران خان  نے موسم سرما میں  کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹٰ42: وزیراعظم عمران خان نے موسم سرما میں  کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہرکردیا ،اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم  نے کہا ہے کہ  موسم سرما میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ کورونا  کی بدترین صورتحال سے بچنے  کے لئےعوام ماسک پہنیں، تمام تعلیمی ادارے اوردفاتر ماسک کی پابندی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے موسم سرما میں  کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہرکردیا ،اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم   کا کہنا تھا  کہ  موسم سرما میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ کورونا  کی بدترین صورتحال سے بچنے  کے لئےعوام ماسک پہنیں، تمام تعلیمی ادارے اوردفاتر ماسک کی پابندی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم عمران  کا اپنے جاری کردہ   ٹویٹ میں کہنا تھا کہ دنیا کی دیگرممالک کی نسبت پاکستان پراللہ کا خاص کرم ہے، پاکستان کورونا وائرس کے بدترین اثرات سےمحفوظ ہے، سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،  شہری کورونا کے وارسے بچنے کےلیے عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنیں۔

وزیراعظم  نے  عوام سے  اپیل  کی ہے کہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے۔

 واضح رہے کہ  شہر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا ، مزید58شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، پنجاب میں کورونا وائرس کے 147نئے کیسزسامنے آنے پر تعداد99 ہزار 814 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق لاہورمیں 58، ننکانہ 5،  قصور1، شیخوپورہ 1، راولپنڈی45، جہلم 2، اٹک1 اور گوجرانوالہ میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ3،منڈی بہاؤالدین 4، ملتان7، وہاڑی 1اورفیصل آباد میں 4کیسز سامنے آئے اور اب تک13 لاکھ 789ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور  کورونا وائرس کو شکست دینے  والوں کی تعداد  95  ہزار 716 ہو چکی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer