ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیلئے بڑی خبر، یو ایچ ایس نے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیلئے بڑی خبر، یو ایچ ایس نے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کا شیڈول مرتب کر لیا، 15 سے 23 اکتوبر تک سرکاری میڈیکل کالجز اور 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے لیے داخلہ فارم جمع ہوں گے ۔

یو ایچ ایس ذرائع کے مطابق 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی تین ہزار چار سو پانچ اور تین سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کی 216 سیٹوں پر داخلے کے لیے فارم 15 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

 پہلی مرتبہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں بھی سنٹرلائزڈ داخلے قطعی میرٹ پر ہوں گے جس کے لئے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی تین ہزار اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی پانچ سو پچاس سیٹوں پر 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک داخلہ فارم جمع کروائے جاسکیں گے۔

  میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے امیدوار آن لائن داخلہ فارم حاصل کریں گے جب کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کروائے جاسکیں گے۔