ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آبادون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کو  دو وکٹوں سےشکست

Salman Ali Agha, City42 , Iqbal Stadium, Pakistan vs South Africa
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کےساتھ ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کو  دو وکٹوں سے ہرا دیا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان  تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا  میچ آج شام اور شب کھیلا گیا۔

ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 49 اوورز میں 263 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے  50 ویں اوور کی  چوتھی گیند پر    264 رنز کر کے میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔ 


پاکستان کو  ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی

آج میچ میں پاکستان کے سلمان علی آغا نے 62 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 55 رنز  بنائے۔ 

فخر زمان کے 45 ،صائم ایوب نے 39 رنز بنائے۔  

حسین طلعت نے 22 رنز کئے اور  محمد نواز نے نو رنز بنائے ۔

بابر اعظم  7 رنز ہی سکور کر سکے۔

جنوبی افریقہ کے فریرا  اور نگیدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا