سٹی 42: صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مزید مؤثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں مساجد کی بحالی کا روح پرور سفر شروع کر دیا،آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے ، پنجاب میں مساجد کے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہر تحصیل آفس میں خصوصی کاؤنٹر قائم کردیا ، اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قائم سپیشل کاؤنٹر پر آئمہ کرام فارم کا پراسیس کیا جائے گا۔آئمہ کرام کو وظیفہ کیلئے فارم مینوئل ، ڈیجیٹل دونوں شکل جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے ۔ آئمہ کرام کو وظائف کی ادائیگی کا عمل چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔
تاریخ میں پہلی بار، پنجاب میں دینی اداروں کی مکمل ڈیجیٹل میپنگ کرلی گئی ، مدارس و مساجد کا ریکارڈ شفاف ڈیٹا بیس میں محفوظ کرلیا۔ پنجاب بھر کے 20 ہزار 863 دینی مدارس کا مکمل ڈیٹا تیار لیا گیا۔
صوبے کی 56 ہزار مساجد کی جیو ٹیکنگ اور نمبرشماری بھی مکمل کرلی ۔
لاہور میں محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی مساجد میں یکجہتی،ہم آہنگی و مذہبی ہم بھائی چارے کا نیا دور شروع کردیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 284مساجد میں محکمہ اوقاف اور 47 مساجد میں دیگر آئمہ کرام امامت پر مامور کیے گئے ۔
آئمہ کرام کی دینی ملی خدمات کے پیش نظر وظائف میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ افغان شہریوں کو کرایہ داری دینے والے 64 افراد گرفتار کیے ، متعدد مقدمات درج کرلیے گئے