ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن2024؛ میچ شروع ہونےسے پہلے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی

Fayyaz Bhatti PTI candidate, PTI, Candidate for provincial assembly, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن 2024 کا میچ  شروع ہونے سے پہلے ہی پی ٹی آئی کی لاہور میں ایک اور وکٹ گر گئی۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے جمعہ کے روز تحریک انصاف  پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے پی پی 163 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میری سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

محمد فیاض بھٹی نے کہا  کہ ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلش کو کم کرنے کے بجائے پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

فیاض بھٹی نے اعلان کیا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، اس لیے میں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔