ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان آگیا

Imran Khan statement, in hospital
کیپشن: Imran Khan statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ڈاکٹرز مجھے جانیں دیں تو فوری لانگ مارچ آگے بڑھاؤں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیدیا گیا۔ عمران خان نے شوکت خانم میں عیادت کے لیے آنے والے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مجھے جانیں دیں تو فوری لانگ مارچ آگے بڑھاؤں،میری کوشش ہے ابھی عوام کے درمیان پہنچ جاؤں۔ 

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ڈرنے والا نہیں ہوں، اس سے میں مزید مضبوط ہوا ہوں۔

واضح رہے کہ  چیئرمین عمران خان نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کا الزام 3 لوگوں پر عائد کر دیا، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور میاں اسلم اقبال نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا،ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ مجھے اور اسلم اقبال کو عمران خان نے بلایا ،اور کہا کہ میرے طرف سے یہ سٹیٹمنٹ جاری کرو، میرے پاس پہلے سے بھی کچھ انفارمیشن آرہی تھیں، تین لوگوں پر مجھے یقین ہے کہ انہوں نے مجھ پر حملہ کروایا ہے۔

حملے میں تین لوگ ملوث ہیں جن  میں شہباز شریف، رانا ثنا اللّٰہ اور سینئر فوجی افسر  شامل ہیں، عمران خان مطالبہ کیا ہے کہ ان تینوں کو اپنے عہدے سے ہٹایا جائے اور اگر ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تو پھر ملک گیر احتجاج ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer