چھٹی سےآٹھویں جماعت تک نئی کتابوں کی چھپائی کی منظوری

پنجاب حکومت،مڈل ،کلاسز،طالب علم،نئی کتابیں،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سنگل نیشنل کریکولم کا دوسرا فیز، پنجاب حکومت نےچھٹی سےآٹھویں جماعت تک نئی کتابوں کی چھپائی کی منظوری دیدی، مڈل کی نئی کتابیں آئندہ سال سے مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔
حکومت پنجاب نےسنگل نیشنک کریکولم کے سیکنڈ فیز کی بھی منظوری دیدی ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے سال کے لیے سنگل نیشنل کریکولم کے تحت کتابوں کی تیاری شروع کردی ہے۔حکومت کی تبدیلی کے باعث رواں تعلیمی سال میں یکساں نصاب کے دوسرے فیز پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔

حکومت تبدیل ہونے کے بعد سمری کی منظوری نہیں ملی تھی،نہم و دہم کی کتابیں تیسرے فیز کے تحت سنگل نیشنل کریکولم کے مطابق پبلش کی جائیں گی۔ نہم و دہم کی کتابیں سنگل نیشنل کریکولم کے تحت 2024 میں پبلش کی جائیں گی۔