سحر شنواری کی زمبابوین لڑکے سے شادی کیلئے بڑی شرط

سحر شنواری
کیپشن: سحر شنواری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا جادو شائقین کرکٹ کے سر پر چڑھا ہوا ہے اور پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں دیکھنے کی امنگ ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔

اسی خواہش کو لیے پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے ایک انوکھا اعلان کیا ہے۔ سحر شنواری نے ٹوئٹ کی کہ اگر زمبابوے کی ٹیم نے معجزاتی طور پر بھارت کو اگلے میچ میں شکست دے دی تو میں زمبابوین لڑکے سے شادی کرلوں گی ۔

یاد رہے  پاکستان کا  سیمی فائنل تک رسائی کا سفر اب بھی اگر مگر   کی صورتحال پر قائم ہے، اگر زمبابوے نے  بھارت  کو اگلے میچ میں شکست دے دی، ساتھ ہی پاکستان بنگلادیش کو شکست دے تو  پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر  سیمی فائنل تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان بنگلادیش کے خلاف اور بھارت زمبابوے کے خلاف  اپنا اگلا میچ 6 نومبر کو کھیلے گا۔