ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی حسینہ کی موت سے پہلے سرسبز وادی میں سیر سپاٹے کی آخری ویڈیو وائرل

Former miis kirala
کیپشن: Aansi kabir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 چند روز قبل  ہی کار حادثے میں بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ کی موت ہو  گئی تھی ،ان کی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ بہت وائرل ہو رہی ہے۔

آنسی کبیر نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ جانے کا وقت ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار حادثے میں موت کا شکار ہونے والی حسینہ سر سبز وادی میں خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل  انسی کبیر کی کار کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب  وہ اپنی ساتھی انجنا شاجن کے ساتھ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک فیشن شو میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ ان کی کار   موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر ایک درخت سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔۔

View this post on Instagram

A post shared by Ansi Kabeer (@ansi_kabeer)

 آنسی کبیر کے ساتھ اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی انجنا شاجن 2019 کے مس کیرالہ مقابلے میں آنسی کبیر کے ساتھ شرکت کرچکی تھیں اور مقابلے میں رنر اپ رہی تھیں۔ اور اسی مقابلے میں ان کی دوستی کا آغاز ہوا تھا۔