ترقی کے منتظر ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کیلئے ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

good news for promotion officer
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب پولیس میں ترقی کے منتظر ڈی ایس پیز اور انسپکٹرزا کیلئے ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ہائیکورٹ نے ڈی ایس پیز سمیت پولیس کے درخواستگزار افسروں کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ملازمت کے 10 سال پورے کرنیوالے افسروں کو فوری ترقی دی جائے، ترقیوں کے حقدار پولیس افسروں کو 10 فیصد اسامیوں پر تعینات کیا جائے۔

جسٹس عابدعزیزشیخ نے ملک سروراعوان سمیت دیگر افسران کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواستگزار پولیس افسروں کی ترقی پر اعتراضات پر  2 ماہ میں فیصلہ بھی کیا جائے۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پولیس کے اعلی عہدوں پر ترقیوں کیلئے 10 فیصد اسامیاں مقرر ہیں۔

درخواستگزار وکیل نے کہا کہ درخواستگزاروں کو اپریل 2019ء میں 10 برس کی سروس کے بعد اگلے عہدوں پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ محکمے میں اگلے عہدوں کیلئے آسامیاں نہ ہونے کو جواز بناکر ترقی نہیں دی گئی۔ محکمہ پولیس نے اکتوبر 2019ء میں ترقی کیلئے محدود اسامیوں کی دستیابی کا جواز بنا کر نیا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

محکمہ پولیس کا درخواستگزاروں کو محدود اسامیوں کے جواز پر ٹائم سکیل پروموشن نہ دینے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔ درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواستگزاروں کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا حکم دے۔