ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو الاؤنس دینے کا فیصلہ

Allowance for teaching staff
کیپشن: Allowance
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ  1 سے 19 کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا، گریڈ  20 سے 22 کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس نہیں ملے گا.

تفصیلات کےمطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ  1 سے 19 تک کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کے لیے حتمی منظوری کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے دینی ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیز کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو الاؤنس دینے کے لیے سمری کمیٹی کو بھجوا دی۔

گریڈ 20 سے بائیس کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس نہیں ملے گا۔ڈسپیرٹی الاؤنس کے لیے یونیورسٹی ملازمین نے احتجاجی تحریک چلائی تھی۔