ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کا بحران، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Sugar rates in Pakistan
کیپشن: Sugar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ملک میں چینی کا بحران شدید ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی ۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 130 روپے کلو  ہےجبکہ خوردہ قیمت 138 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی ہے، لاہور کی پرچون دکانوں میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

پشاور میں 3 روز پہلے 6 ہزار میں ملنے والی 50 کلو چینی کی بوری 7100 روپے تک پہنچ گئی، اس طرح چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو ہے جب کہ کریانے کی دکانوں میں چینی قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ فی کلو 150روپے تک جا پہنچی ہے جب کہ دیہات اور قصبوں میں چینی کی فی کلو قیمت 160 سے 165 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

 دوسری جانب  گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بارپھر ہوشر با اضافہ کر دیا گیا۔ حبیب گھی کی فی کلو قیمت 390 روپے ہوگئی  ہے، حبیب آئل کی قیمت 398 روپے فی لٹر ہوگئی ، میزان گھی کی 377 روپے فی کلو  جبکہ ایوا گھی کی قیمت 335 روپے سے بڑھ کر 383 روپے فی کلو ہوگئی  ہے۔

ایوا کوکنگ آئل کی قیمت 347 روپے سے بڑھ کر 410 روپے فی لٹر ، مان گھی کی قیمت 315 روپے فی کلو سے بڑھ کر 365 روپے، ڈالڈا کا ریٹ 400 روپے فی لٹر ، تلو گھی کی قیمت 368 روپے فی کلو  جبکہ ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر