ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی وزیر سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد

Ali Wazir (علی وزیر) Member of the National Assembly of Pakistan
کیپشن: Ali Wazir (علی وزیر)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت نے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کے خلاف ملک مخالف تقاریر سے متعلق کیس میں عدالت نے علی وزیر سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

علی وزیر سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،  عدالت نے 20 نومبر کو استغاثہ کے گواہاں کو طلب کرلیا۔  کیس میں منظور پشتین اور محسن داوڑ کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔  ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان پر 6 دسمبر 2020 کو جلسے میں ملک مخالف اور ملکی اداروں کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

 علی وزیر کے خلاف ملک مخالف تقریر کا دوسرا کیس شاہ لطیف تھانے میں بھی درج ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer