ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کسانوں کی آواز بن گئیں

مریم نواز کسانوں کی آواز بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کسانوں پر تشدد کے خلاف ٹوئیٹ، کہتی ہیں کہ کسان جب اپنی محنت کا صلہ مانگیں اور ان پر اس طرح بیہمانہ تشدد شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ میرے دیس کی مٹی میں جو زرخیزی ہے، وہ ہمارے ان دہقانوں اور کسان بھائیوں کے خون پسینے کی بدولت ہے۔ یہی محنت کش ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم کو خوراک مہیا ہوتی ہے۔

انھوں نےکہا کہ آج کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ جن کی پیداوار کو ذخیرہ کرکے گندم اور چینی سکینڈل میں اپنے اے ٹی ایم مشینوں کو نوازا گیا۔ ملکی پیداوار کے لئے پسینہ بہانے والوں کا خون بہایا گیا، جبکہ ملکی پیداوار لوٹنے والوں کا وزارتوں سے نوازا گیا۔

یاد رہے کسان اتحاد بورڈ کا گندم و کماد قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج دوسرے روز دھرنے میں تبدیل ہو چکا تھا، مظاہرین کی جانب سے ملتان روڈ کو ٹھوکر بائی پاس کے قریب بلاک کرکے نعرے بازی کی جارہی تھی، جس پر پولیس نے گزشتہ رات آپریشن کر کے جوابی کاروائی میں دو واٹر کینن کے زریعے مظاہرین پر پانی کا چھڑکاو کیا، موقع پر موجود پولیس افسران نے پانی میں کیمیکل ملا کر پھینکنے کے احکامات جاری کیے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کی، جواب میں مظاہرین کی جانب سے پتھراو کیا گیا، پتھراو کے جواب میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، موقع پر موجود آپریشن کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا۔ 30منٹ کے مسلسل آپریشن سے مظاہرین منتشر ہو گئے، بعد ازاں لاہور پولیس نے ٹھوکر بائی پاس کو ٹریفک کے لیے کلیئر کروا کر ملتان روڈ اور موٹر وے کو کھول دیا۔

        

Azhar Thiraj

Senior Content Writer