ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ  نے پولیس کی بہتری کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

وزیر اعلیٰ  نے پولیس کی بہتری کیلئے بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے پولیس کی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھالیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سابق دور میں قومی سرمایہ اپنی جیبوں میں ڈالا گیا اور ملک کو کنگال کیا گیا، آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے، صوبے میں سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا، سابق دور میں قومی سرمایہ اپنی جیبوں میں ڈالا گیا اور ملک کو کنگال کیا گیا، آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے شاندار پیکیج دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبوں سے متعلقہ اجازت ناموں کے حصول کیلئے ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔


دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دیدی، 101تھانوں کواراضی کی منتقلی کاعمل تیز کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پنجاب میں پولیس کا اچھا نظام لانا چاہتے ہیں، پولیس عوام کوبہترین سروس دے، وسائل مہیا کرینگے۔


انہوں نے کہا کہ ٹریفک ،ہائی وےپولیس کےمسائل حل کئےجائینگے،پراسیکیوشن ،انویسٹی گیشن میں اشتراک کارکوبہتر بنایاجائے،معیاری انویسٹی گیشن بہت ضروری ہے،ہم نے وسائل دیئے، پولیس اب کام کرکے دکھائے،نئی گاڑیاں سکیورٹی کی بجائےپولیس سٹیشنزکودی جائیں گی، 150نئی گاڑیاں ضروریات کےمطابق تھانوں تک پہنچ چکی ہیں۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer