ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ 

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاون شپ، کچہ جیل روڈ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گرج چمک کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 

شہر میں فضائی آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 92 ریکارڈ کیا گیا ہے۔