ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی پر میزائل حملے کا خطرہ۔۔ حکومت نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا

 دبئی پر میزائل حملے کا خطرہ۔۔ حکومت نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دبئی میں موجودہ حالات اور ممکنہ میزائل حملے کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں امریکا اور ایرن جنگ بندی کے بعد پہلی بار میزائل خطرے کا ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا، جس نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے موبائل فونز پر بھیجے گئے پیغام میں خبردار کیا کہ ممکنہ میزائل خطرے کے پیش نظر شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں تاہم حکام نے کچھ ہی دیر بعد دوسرا پیغام جاری کرتے ہوئے صورتحال کو ’محفوظ‘ قرار دیا اور شہریوں کو معمولات زندگی بحال کرنے کی اجازت دے دی، تاہم احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔