ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: 277 سکولوں کو نواز شریف سکول آف ایمیننس کا درجہ دینے کا فیصلہ

 لاہور: 277 سکولوں کو نواز شریف سکول آف ایمیننس کا درجہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور میں 277 سکولوں کو "نواز شریف سکول آف ایمیننس" (NSSE) کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان سکولوں میں پرائمری اور مڈل سطح کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ سکولوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد انہیں یہ درجہ دیا جائے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکولوں میں طلباء کی کم تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے بتایا کہ مذکورہ سکولوں کی فہرست محکمہ سکول ایجوکیشن کو فراہم کر دی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ سکولوں کے تفصیلی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں سکولوں کی عمارتوں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے ذریعے سکولوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد حتمی طور پر ان سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں نواز شریف سکول آف ایمیننس کا درجہ دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا اور طلباء کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔