عابد چودھری:لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ پولیس نے دو خواتین سمیت چار ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل عاشق نامی شہری کو ہنی ٹریپ کے ذریعے پھنسایا اور اس سے آن لائن رقم ہتھیائی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین شامل ہیں۔ گروہ میں شامل خواتین معصوم شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر وارداتیں کرتی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔