ویب ڈیسک: کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اگر شہباز شریف اور عاصم منیر کی کاوشیں نہ ہوتیں تو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر جاتی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران تنازع نے پہلے ہی عالمی سطح پر تیل کے بحران کو جنم دیا، تاہم پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں نے صورتحال کو قابو میں رکھنے میں کردار ادا کیا۔
ان کے مطابق اب بھی کوشش جاری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہو تاکہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہو سکے۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کا قیام نہ صرف سیاسی استحکام بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی ناگزیر ہے، خصوصاً توانائی کی قیمتوں کو متوازن رکھنے کے لیے۔