ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کیلئےڈیڈ لائن مقرر کر دی

 وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کیلئےڈیڈ لائن مقرر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں عوامی سہولت کے بڑے منصوبے کے تحت 27 نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کے لیے جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں نہ صرف یہ مستقل سہولت بازار قائم کیے جائیں گے بلکہ 13 “سہولت آن دی گو” بازار بھی متعارف کرائے جائیں گے، جن کا آغاز خاص طور پر لاہور، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں سے ہوگا۔

ان 27 نئے سہولت بازاروں میں تقریباً 1300 نئے کاروبار شروع ہوں گے، جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا، جبکہ 600 سے زائد افراد کے لیے براہِ راست روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ حکام کے مطابق ان منصوبوں سے سالانہ 9 کروڑ سے زائد شہری مستفید ہو سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سہولت بازاروں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے تاکہ شفافیت اور بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، ان بازاروں میں پانی، مسجد اور فیملی فرینڈلی ماحول جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس عہد کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کے قیام سے عوام کو واضح معاشی ریلیف ملے گا۔