ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

 ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) نومئی سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں ممکنہ نرمی  کے باعث  وزارت ریلوے نے 10 مئی سے جزوی ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے وزارت ریلوے کی جانب سے لاہور ریلوے ہیڈکواٹرز کو ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق جزوی ٹرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے وزارت ریلوے کی جانب سے لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ نو مئی سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان ہے، جس کے بعد 10 مئی سے جزوی ٹرین آپریشن بحال کردیا جائے گا، لاک ڈاون میں نرمی کے ساتھ ہی 10 مئی سے بین الصوبائی جزوی ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں میں لائن پر 28 سے 30 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گئی۔ لہذا ٹرین آپریشن کی بحالی سے قبل ریلوے ہیڈکوارٹر تمام تر تیاریاں مکمل کرے، ٹرینوں کے کرایہ ناموں، اینٹی کرونا انتظامات، سٹیشنوں کی سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کو بروقت مکمل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران چلنے والی ٹرینوں سے سپیشل کرایہ وصول کیا جائے گا۔ ٹرین آپریشن بحالی کا حتمی اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer